آزادکشمیر کے سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد قائم مقام وزیراعظم بن گئے

آزادکشمیر کے سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد قائم مقام وزیراعظم بن گئے
مظفر آباد : توہین عدالت کیس میں سردار تنویرالیاس کی نا اہلی کے بعد سینئر وزیر خواجہ فاروق احمد کو نئے قائد ایوان کے انتخاب تک وزیر اعظم کے اختیارات دیئے گئے ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق صدر آزاد کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چودھری نے نئے قائد ایوان کے انتخاب ہونے تک سینئر وزیر کو وزیر اعظم کے اختیار دینے کیلئے سمری پر دستخط کئے ہیں ۔ بعدازاں چیف سیکرٹری آزاد جموں و کشمیر کے دستخطوں سے نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق نئے وزیراعظم کے انتخاب تک خواجہ فاروق نئے وزیراعظم کے فرائض سر انجام دیں گے۔ خیال رہے کہ گذشتہ روزہائی کورٹ نے آزاد کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویرالیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی ہے اور انہیں کسی بھی پبلک عہدے کیلئے نااہل قرار دیا گیا ہے جب کہ ان کی غیر مشروط معافی کی درخواست بھی مسترد کر دی گئی تھی ۔ حلقہ ایل اے 15 باغ سے سردار تنویر الیاس الیکشن جیت کر اسمبلی میں آئے تھے، وہ 27 جولائی 2021 کو اسمبلی کے رکن منتخب ہوئے تھے اور 18 اپریل 2022 کو انہوں نے وزیراعظم کے عہدے کا حلف بھی اٹھایا تھا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔