شعیب ملک اور ثنا جاوید کی پہلی عید، تصاویرسوشل میڈیاپروائرل

شعیب ملک اور ثنا جاوید کی پہلی عید، تصاویرسوشل میڈیاپروائرل
کیپشن: شعیب ملک اور ثنا جاوید کی پہلی عید، تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل

ویب ڈیسک: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک اور ان کی اہلیہ اداکارہ ثنا جاوید نے پہلی عید ایک ساتھ منائی اور اس موقع پر لی گئی خوبصورت تصاویر اپنے مداحوں کے ساتھ شئیر  بھی کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق شعیب ملک نے اپنی پہلی بیوی بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا کے ساتھ علیحدگی کے بعد 20 جنوری 2024 کو ثناء جاوید کے ساتھ شادی کی تھی۔ جس پر انہیں آن لائن تنقید کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا جبکہ وہ اپنی دوسری اہلیہ کے ساتھ کافی خوش نظر آرہے ہیں اور دونوں نے اپنی پہلی عید کے موقع پر انسٹاگرام پر تصاویر بھی شئیر کیں،جس میں جوڑے نے محبت اور رومانس کا جادو جگایا۔

پیار بھری نگاہوں سے ایک دوسرے کو دیکھتے عکس بند کرائی گئی یہ تصاویر ایک دوسرے کے لیے ان کے مضبوط بندھن اور تعریف کی علامت ہیں.

ان تصاویر میں ثنا جاوید ساڑھی میں خوبصورت لگ رہی ہیں، جبکہ شعیب ملک سیاہ کرتے پاجامے میں ڈیشنگ دکھائی دے رہے ہیں۔ ان کا لباس ان کے سنیپ شاٹس کی دلکشی میں اضافہ کر رہا ہے۔

Watch Live Public News