عید کا جشن: شمالی وزیرستان میں سیاحتی مقامات پر رنگا رنگ میلوں کا اہتمام

کیپشن: عید کا جشن: شمالی وزیرستان میں سیاحتی مقامات پر رنگا رنگ میلوں کا اہتمام

پبلک نیوز: شمالی وزیرستان میں عید الفطر کی مناسبت سے سیاحتی مقامات پر رنگا رنگ میلوں کا اہتمام کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک اور شوال میں بھی عید الفطر کے موقع پر سیاحوں کی بھرپور آمد ہوئی، پاک فوج، پولیس اور سول انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے سیاحوں کی آسانی کے لیے ٹریفک مینجمنٹ اور بھرپور سیکیورٹی فراہم کی گئی۔

عید کے موقع پر ان تقاریب میں 62 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی ،اس موقع پر پاک فوج کی جانب سے شرکاء کی تفریح کے لیے مختلف کھیلوں اور دیگر سرگرمیوں کا اہتمام بھی کیا گیا۔
شائقین نے پاک فوج اور سول انتظامیہ کی جانب سے کیے گئے انتظامات کو بے حد سراہا ،علاقہ مکینوں نے امن و امان کے قیام کی کوششوں میں پاک فوج کا شکریہ ادا کیا۔

Watch Live Public News