صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججوں کو ایڈیشنل جج مقرر کرنیکی منظوری دیدی

صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججوں کو ایڈیشنل جج مقرر کرنیکی منظوری دیدی
کیپشن: صدر مملکت نے سندھ ہائیکورٹ کے 6 ججوں کو ایڈیشنل جج مقرر کرنیکی منظوری دیدی

ویب ڈیسک:صدر پاکستان آصف علی زرداری نے سندھ ہائی کورٹ کے 6 ایڈیشنل ججز کو ہائی کورٹ کا مستقل جج بنانے کا حکم جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت قانون نے ججز کے مستقل ہونے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، مستقل ہونے والوں میں جسٹس امجد علی بویو، جسٹس ثنا اکرم منہاس، جسٹس جواد اکبر سروانہ، جسٹس محمد عبدالرحمان، جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس ارباب علی ہیکڑو شامل ہیں۔

مستقل ہونے والے ججز 13 اپریل کو اپنے عہدوں کا حلف اٹھائیں گے، تقریب حلف برداری سندھ ہائی کورٹ میں ہو گی، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ عقیل احمد عباسی مستقل ہونے والے ججز سے حلف لیں گے۔