نیویارک کی پہلی خاتون گورنر ’کیتھی ہاکول‘ کون ہیں؟

نیویارک کی پہلی خاتون گورنر ’کیتھی ہاکول‘ کون ہیں؟
ویب ڈیسک: نیویارک کی پہلی خاتون گورنر کی تقرری ہو چکی ہے۔ کیتھی ہاکول ہمہ جہت سیاسی تجربے کی حامل ایک امریکی خاتون سیاست دان ہیں۔ انھوں نے نیو یارک کی سٹی کونسل سے واشنگٹن کے کیپٹل ہل کے لیے بڑی تگ و دو کے ساتھ دلچسپی پر مبنی سفر طے کیا۔ اینڈریو کوومو نیو یارک کے گورنر تھے جن پر جنسی ہراسانی کا سکینڈل بنا اور بالآخر ان کو مستعفی ہونا پڑا جس کے بعد ' کیتھی ہاکول' کو یہ منصب سونپا جا رہا ہے۔ کیتھی ہاکول کی عمر 62 سال ہے اور انھوں نے سابق گورنر کے استعفی کو درست فیصلہ قرار دیا تھا۔ انھوں نے اس حوالے سے کی جانے والی ٹویٹ میں لکھا کہ کوومو کا مستعفی ہونے درست اور نیو یارک کے بہترین مفاد میں ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ مختلف منصبوں پر خدمات انجام دے چکی ہیں لہذا ریاست نیویارک کے 57 ویں گورنر کے طور پہ عہدہ سنبھالنے کے لیے تیار ہیں۔ نئی گورنر 14 سال ہیمبرگ کی سٹی کونسل کی ممبر رہیں جو ان کے آبائی شہر بفیلو میں واقع قصبہ ہے۔ ہیمبرگ کی آبادی 55 ہزار ہے جبکہ نیو یارک سے 6 گھنٹوں کی پر واقع ہے۔ ڈیموکریٹک سے تعلق رکھنے والے سیاست دان جوآن کسنر کے مطابق ہاکول کی پرورش ہیمبرگ میں ہوئی۔ انھوں نے فخریہ انداز میں کہا کہ ہاکول نیو یارک کی پہلی خاتون گورنر بن گئیں۔ 1997 سے 2007 تک سٹی کونسل میں وہ ایک ساتھ تھے۔ بعد ازاں 2008 میں نیو یارک کے اس وقت کے گورنر ایلیوٹ سپٹزر ان ایری کاؤنٹی کا چیف آف اسٹاف مقرر کر دیا۔ 2011 میں ہاکول کو کانگریس کا ٹکٹ ملا جس پر الیکشن لڑتے ہوئے انھوں نے 40 سالہ ریکارڈ توڑ کر سیٹ جیتی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔