مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا کہنا ہے کہ شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ انشاءاللہ جلد رہا ہو جائیں گی۔ہمارے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے ساتھ بھی زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ ٹویٹر پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ رانا ثناء اللہ سے بات کی ہے کسی کے ساتھ زیادتی نہیں ہونی چاہیے۔ رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے ڈرائیور کی اہلیہ کی جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقلی سے متعلق مریم نواز کا کہنا تھا کہ میری اطلاعات کے مطابق بچی ساتھ نہیں ہے۔ بچی کی ماں کو بھی رہا کردینا چاہیے۔ دوسری جانب اڈیالہ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہبازگل کے ڈرائیورکی اہلیہ کو جوڈیشل ریمانڈ پرجیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ ملزمہ کو اکیلے جیل بھیجا گیا ہے۔ خاتون کیساتھ اُس کی بچی موجود نہیں ہے۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1557787134005747712?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1557787134005747712%7Ctwgr%5E72bd65416bb4daf800528bb497e898844dda91fd%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Furdu.nayadaur.tv%2Fanalysis%2F93833%2Fmaryam-nawaz-shahbaz-gill-pmln-pti%2F واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما شہبازگل نے پولیس کی تحویل میں انکشاف کیا کہ ان کا موبائل ان کے ڈرائیور کے پاس ہے اور اس میں مقدمے کے حوالے سے بہت سا مواد موجود ہے۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے بیان جاری کیا گیا ہے کہ پولیس اس کیس سے جڑے تمام تر شواہد و ثبوت اکٹھے کررہی ہے، شہباز گل کے ڈرائیور کے گھر چھاپے اور گرفتاری کا عمل قانونی ہے۔ https://twitter.com/MaryamNSharif/status/1557787799755329537?s=20&t=xG3uiP-rAGQnnmn0ChPDmw پولیس حکام نے کہا کہ کیس کا دائرہ کار اسلام آباد کے علاوہ دیگر صوبوں تک بھی پھیلایا جاسکتا ہے، جہاں کہیں بھی قانونی کاروائی کی ضرورت پڑی پولیس اپنا کام کرے گی، اور جو لوگ غلط خبریں اور عوام میں اشتعال پھیلا رہے ہیں ان کے خلاف بھی کارروائی کی جائے گی۔