عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے بعد اب میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔ شیخ رشید کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ تمام طاقتیں ملک کو تباہی اور تصادم سے بچا لیں۔ انتخابات میں جتنی تاخیر ہوگی، عمران خان کو فائدہ ہوگا۔حکمرانوں کو مفت مشورہ ہے، الیکشن میں تاخیر نہ کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ ادارے اور عدلیہ ہماری قوت ہیں، انہیں متنازع نہیں بنانا چاہیے۔ آرمی چیف کو برطانیہ میں سلامی پر فخر ہے۔ وہ پاکستان کو سلامی ملی۔ اسٹیبلشمنٹ سے دوستی یا رابطوں سے متعلق سوال پر شیخ رشید نے کہا کہ عدم اعتماد کے بعد اب میرا اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں۔ انہوں نے شعر بھی سنایا کہ: غرور حسن انہیں غرور عشق ہمیں وہ آ نہیں سکتے ہم جا نہیں سکتے