پی ایس او بھرتیاں ریفرنس،شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

پی ایس او بھرتیاں ریفرنس،شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
کیپشن: پی ایس او بھرتیاں ریفرنس،شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری

ویب ڈیسک: احتساب عدالت نے پی ایس او میں مبینہ غیرقانونی   بھرتیوں  کے ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری  کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق نیب کورٹ کراچی میں  ایم ڈی پی ایس او کی غیرقانونی تقرری کے ریفرنس کی سماعت ہوئی،سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی احتساب عدالت پہنچے جبکہ دیگر ملزمان بھی عدالت میں پیش ہوئے۔

عدالت کی جانب سے ریفرنس کو نیب کی درخواست پر واپس کردیا گیا،عدالت نے ریفرنس واپس لینے کی درخواست منظور کرلی،عدالت نے  تمام ملزموں کو ریفرنس سے بری کردیا۔ بری ہونیوالوں میں سابق ایم ڈی پی ایس او شیخ عمران الحق ،سابق سیکرٹری پیٹرولیم ارشد مرزا اور سابق ایم ڈی پی ایس او یعقوب ستار بھی شامل  ہیں۔

 یادر ہے کہ نیب کی جانب سے ریفرنس واپس کرنے کی درخواست کی گئی تھی،ملزموں پر پی ایس او میں غیر قانونی تعیناتی کے خلاف ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

Watch Live Public News