سری لنکا ٹیسٹ سیریز سےقبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا

سری لنکا ٹیسٹ سیریز سےقبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا
کیپشن: سری لنکا ٹیسٹ سیریز سےقبل انگلینڈ کو بڑا دھچکا

ویب ڈیسک: سری لنکا سے ٹیسٹ سیریز سے پہلے انگلینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا لگ گیا، ٹیسٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس انجری کا شکارہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق دی ہنڈریڈ لیگ میں رنز لینے کے دوران بین اسٹوکس انجرڈ ہوئے،میچ کے بعد بین اسٹوکس کو بیساکھیوں کی مدد سے چل کر گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا۔

  بین اسٹوکس کو فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی چوٹ کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بین اسٹوکس کی   ٹیسٹ سیریز میں شرکت خطرے میں ہے۔

  انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا پہلا میچ 21 اگست کو کھیلا جائے گا، پہلے ٹیسٹ میں اب کپتان کی شرکت مشکوک ہوگئی ہے۔

Watch Live Public News