لاہور ( پبلک نیوز) سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ بہت پرجوش ہیں ڈرافٹ آسان نہیں ہے۔ ہم نے اپنے کور کھلاڑیوں کو برقرار رکھا ہے۔ باولنگ کو بہتر بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔ وسیم اکرم کا میڈیا سے گفتگو کرتے یوئے کہنا تھا کہ ایمرجنگ سے کوشش کریں گے کوئی اچھا باولر پک کریں۔ عامر کے ساتھ قسم کا کیٹیگری کا مسلہ نہیں ہوا۔ بابر اعظم بہت اچھا کپتان ہے وہ آہستہ آہستہ بہتر ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی سی بی نے اس بار کھلاڑیوں کی فہرست ترتیب دی۔ کھلاڑیوں کے چناو میں مشکل پیش آئی۔ ہوسکتا ہے کہ رمیز راجہ کے کہنے پر کھلاڑیوں کی کیٹیگری تبدیل ہوئی ہو۔ مینیجر کراچی کنگز طارق وسی کا کہنا تھا کہ عامر کو شروع سے ہی بتا دیا گیا تھا۔ کئی غیر ملکی کھلاڑیوں دیگر لیگز میں مصروف تھے۔