(ویب ڈیسک) اداکار ورون دھون اور نتاشہ دلال کی شادی کے بعد اب بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ اور رنبیر کپورکی شادی کے چرچے ہونے لگے۔
اداکارہ عالیہ بھٹ کی برائیڈل شوٹ کی تصاویر تیزی سے سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں جس میں انہوں نے ہاتھوں میں مہندی بھی لگارکھی ہے۔
View this post on Instagram
پنک ولا کی رپورٹ کے مطابق ورون دھون کی اہلیہ نتاشا دلال کو شادی میں مہندی لگانے والی آرٹسٹ وینا ناگدا کی جانب سے انسٹاگرام پر عالیہ بھٹ کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کی گئی ہے۔تصویر میں اداکارہ کو برائیڈل لہنگا پہنے اور مہندی لگے ہاتھوں میں آرٹسٹ کے ہمراہ کھڑے دیکھاجاسکتا ہے،یہ بھی کہا جارہا ہے کہ یہ تصویر کسی کمرشل کی شوٹنگ کے دوران لی گئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینا کی جانب سے اس پوسٹ کا کیپشن بھی درج کیا گیا تھا کہ ’عالیہ اب تک کی سب سے خوبصورت دلہن ہوں گی‘، تاہم بعد میں آرٹسٹ نے پوسٹ ڈیلیٹ کردی۔اس پوسٹ کے بعد مداحوں کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ عالیہ بھٹ جلد ہی اداکار رنبیر کپور کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں اداکار رنبیر کپور نے بھی ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ اگر کورونا وبا نہیں آتی تو وہ عالیہ کے ساتھ شادی کر چکے ہوتے۔