دھمکایا گیا، بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑیں گے تو شوہروں کی لاشیں ملیں گی، عالیہ حمزہ

 دھمکایا گیا، بانی پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑیں گے تو شوہروں کی لاشیں ملیں گی، عالیہ حمزہ

(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ کا کہنا ہے کہ  انہوں نے دھمکایا کہ بانی پی تی آئی کو نہیں چھوڑیں گے تو شوہروں کی لاشیں ملیں گی ۔

پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ اور صنم جاوید نے میڈیا سے گفتگو کی۔

عالیہ حمزہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ  تین دنوں سے ایک ہی چیز سنائی جا رہی ہے پنجاب کی بیٹی ، آج قوم کی ماں قیدو بند برداشت کر رہی ہیں ، علیمہ آپا آج بھی پریشان ہیں کہ انکے بھائی کو رہا کیا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ  ایک ایک بیٹی ظلم اور ستم کا شکار ہوئی ، ہم نے عورت کارڈ پلے نہیں کیا ، ہماری عورتوں کے کپڑے پھاڑے گئے ، انہوں نے دھمکایا کہ بانی پی تی آئی کو نہیں چھوڑیں گے تو شوہروں کی لاشیں ملیں گی ۔

عالیہ حمزہ نے کہا کہ کریں جرات ،پکڑیں ہمیں ، یہ تحریک لیڈ بھی خواتین کریں گی ، میڈیا اور عوام خود فیصلہ کریں گی۔

صنم جاوید کی گفتگو: 

صنم جاوید نے کہا کہ   بانی پی ٹی آئی ہمیشہ کہتے تھے ظلم کا نظام نہیں چل سکتا، ظلم جب بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے ، ابھی پورا پاکستان آپکی صحیح عزت افزائی کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  لوگوں کے گھروں کوباپ کی جاگیر نہ سمجھیں ، میرے بچے گھروں میں بند ہیں۔

صنم جاوید نے کہا کہ  علی امین گنڈا پور کے پیچھے کیوں  پڑ گئے ہو ، آپ کے باپ کا صوبہ نہیں ہے ۔میرے اوپر 13 مقدمات ہیں ، تم لوگ چالان ، ثبوت پیش نہیں کر سکتے۔

صنم جاوید نے کہا کہ جلسے کرنا ہمارا حق ہے،  ہمارے جیلوں اور عدالتوں کے ڈر نکل گئے ۔

Watch Live Public News