ماہرہ خان کی مشہور ہالی ووڈ اداکار سے شادی کی خواہش
04:53 AM, 12 Feb, 2022
لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ ماہرہ خان نے کہا ہے کہ کاش اگر انہیں موقع ملتا تو لینارڈو ڈی کیپریو اور ٹام کروز کیساتھ محبت جبکہ شادی صرف جونی ڈیپ سے شادی کرتیں۔ یہ بات انہوں نے مداحوں کے سوالوں کے جوابات دیتے ہوئے کہی۔ ماہرہ خان کے ایک فین نے بالی وڈ فلم ’رئیس‘ کا ویڈیو کلپ شیئر کیا جس پر انہوں نے ’ہائے مرگئی‘ کا کیپشن لکھا کہ۔ https://twitter.com/MahaSRK1__/status/1492070938850074640?s=20&t=sULV7UVxJRlij7B6RG-Hkw ایک مداح نے ماہرہ خان سے پوچھا کہ وہ آج کل کون سی کتاب پڑھ رہی ہیں؟ اس پر اداکارہ نے معذرت کرتے ہوئے کہا کہ کافی عرصے سے انھیں اس کا ٹائم نہیں ملا۔ https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1492075297885536260?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1492075297885536260%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1177252 ایک انڈین مداح زرا دل پھینک نکلا اور اس نے کہا کہ کیا میں آپ کو پرپوز کرنے کی جرات کر سکتا ہوں جس پر ماہرہ خان نے کہا کہ آپ نے ابھی تک مجھے پرپوز کیوں نہیں کیا؟ https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1492082881862451200?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1492082881862451200%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1177252 دوران گفتگو ایک صارف نے تو ماہرہ خان سے پیسے تک مانگ لئے۔ اس کا کہنا تھا کہ آپ مجھے ایک کروڑ دیں۔ مجھے یہ پیسے چاہیں۔ اس پر اداکارہ نے اسے مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ محنت کریں، پیسہ بھی مل ہی جائے گا۔ https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1492070413857624066?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1492070413857624066%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1177252 ایک صارف نے کہا کہ اگر انہیں ٹام کروز، جونی ڈیپ اور لیونارڈو ڈی کیپریو میں سے کسی ایک کے ساتھ رومانس، کسی کو قتل کرنے اور شادی کرنے کا موقع ملتا تو کس کس کو منتخب کرتیں؟ https://twitter.com/TheMahiraKhan/status/1492070723732779008?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1492070723732779008%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_c10&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.dawnnews.tv%2Fnews%2F1177252 اداکارہ ماہرہ خان نے اس پر مداح کو جواب دیا کہ اگر کبھی انہیں موقع ملتا وہ ٹام کروز اور لیونارڈو ڈی کیپریو کے ساتھ رومانس کرتیں جبکہ شادی کیلئے جونی ڈیپ ہی میرا انتخاب ہوتے۔