ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں زیرگردش

ہالی ووڈ جوڑی جینیفر لوپیز اور بین ایفلیک کی علیحدگی کی خبریں گردش کرنے لگیں 
کیپشن: Hollywood couple Jennifer Lopez and Ben Affleck's separation news began to circulate

ویب ڈیسک: عالمی شہرت یافتہ امریکی ادکارہ و گلوکارہ جینیفر لوپیز اور اداکار بین ایفلیک کی علیحدگی ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مشہور جوڑی کو 30 مارچ کو آخری بار ایک ساتھ نیویارک میں ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ذرائع نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ یہ معروف جوڑی لاس اینجلس میں رہنے کے باوجود گزشتہ 47 روز سے علیحدہ علیحدہ گھروں میں قیام پذیر ہیں۔ 

صرف یہی نہیں بلکہ یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ یہ فنکار جوڑی لاس اینجلس میں منعقدہ ایک تقریب میں الگ الگ پہنچے تھے۔ جس کے بعد ان کی علیحدگی کی خبروں نے زور پکڑ لیا۔ تاہم دونوں کی جانب سے ابھی تک کوئی بیان جاری نہیں کیا جا سکا۔

یاد رہے کہ رواں سال جنیفر لاپیز فیشن ایونٹ میٹ گالا 2024 کی شریک چیئرمین تھیں۔ اس کے باوجود بین ایفلیک نے اس تقریب میں شرکت نہیں کی۔

Watch Live Public News