ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بد سلوکی کیس میں اہم پیشرفت

ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بد سلوکی کیس میں اہم پیشرفت
لاہور ( پبلک نیوز) گریٹر اقبال پارک میں خاتون ٹک ٹاکر عائشہ اکرم سے بدسلوکی کیس میں اہم پیشرفت۔ پراسکیوشن آفس نے چالان میں 76 کے قریب اعتراض لگا کر واپس تفتیشی افسر کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چالان گزشتہ روز تفتیشی افسر کی جانب سے پراسکیوشن آفس جمع کروایا گیا۔ پراسکیوشن آفس نے چالان کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد قانونی نقطے اٹھا دیئے ۔ ڈپٹی ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر نے چالان کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد اعتراض لگائے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نے کہا ہے کہ تفتیشی افسر اعتراض دور کرکے دوبارہ جلد چالان پراسکیوشن آفس میں جمع کروائیں۔ چالان کے مطابق ملزمان سے برآمدگی نہیں ہوئی۔ چالان کے مطابق ملزم ریمبو سے صرف بیس ہزار برآمد ہوا۔ ریمبو پر الزام بلیک میلنگ کے ذریعے دس لاکھ روپے وصول کرنے کا الزام ہے۔ ڈپٹی پراسیکیوٹر نے مزید کہا کہ مرکزی ملزم ریمبو کی لاہور ہائی کورٹ سے ضمانت بعد از گرفتاری منظور کر لی گئی ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف سیشن کورٹ میں چالان جمع ہونے کے بعد ٹرائل ہوگا۔ ملزمان کے خلاف تھانہ لاری اڈہ میں مقدمات درج ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔