میری سیٹ الیکشن کمیشن کےمنہ پر طمانچہ ہے،حافظ نعیم کا سیٹ چھوڑنےکااعلان

میری سیٹ الیکشن کمیشن کےمنہ پر طمانچہ ہے،حافظ نعیم کا سیٹ چھوڑنےکااعلان
کیپشن: میری سیٹ الیکشن کمیشن کےمنہ پر طمانچہ ہے،حافظ نعیم کا سیٹ چھوڑنےکااعلان

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کاکہنا ہے کہ لوگوں نے اتنا بڑا فراڈ کیا ہے کہ اس کو الیکشن کہنا ہی ناانصافی ہے،میرے ساتھ جو لوگ ہیں وہ انتخابات جیتے ہیں۔

تفصیلا ت کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےحافظ نعیم الرحمان کاکہنا تھا کہ لوگوں نے ایم کیو ایم سے بہت زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں ،ہم نے پہلے بھی کہا تھا الیکشن کا عمل لگ رہا تھا کہ دھاندلی ہوگی، کراچی میں 22 قومی اور 47 صوبائی نشستوں کے انتخابات ہوئے،ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے بکوں پر قبضہ کرلیا تھا۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ 8 بجے بہت سارے پولنگ اسٹیشن ایسے تھے جہاں پولنگ شروع نہیں ہوئی،اسی طرح بہت سارے پولنگ اسٹیشنوں پر پولنگ ہوئی ہی نہیں،الیکشن کمیشن کو بروقت آگاہ کیا لیکن الیکشن کمیشن نے کچھ نہیں کیا،کچھ جگہوں پر رینجرز اور ہم نے روکا ،5 بجے گنتی کا عمل شروع ہوا اس کے بعد فارم 45 نہیں دیے گئے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہناتھا کہ یہاں فارم 47 میں بدترین دھاندلی کی گئی،الیکشن کمیشن اس فارم کو الٹ کرکے جاری کررہا ہے،الیکشن کمیشن نے دفاتر کے باہر فوج اور رینجرز لگادی تاکہ دھاندلی روکی نہ جاسکے ،فارم 45 کے حساب سےکراچی والوں نے جماعت اسلامی کو بہت بڑی تعداد میں ووٹ ڈالے ،الیکشن کمیشن اس ملک میں آزاد نہیں ہے۔

حافظ نعیم الرحمان بولے ملک میں جو کچھ ہورہا ہے وہ جمہوریت نہیں ہے،فارم 45 کے مطابق ہمارے لوگ جیتے ہیں ،ہمارے پاس فارم موجود ہیں اس کو کوئی چیلنج نہیں کرسکتا،جنید مکاتی نے 29ہزار سے زائد ووٹ لیے ہیں ،ایم کیو ایم نے 3 ہزار سے زائد ووٹ لیے ،ایم کیو ایم کو ووٹ بڑھا کر کامیاب کرایا گیا۔

حافظ نعیم کے مطابق کراچی کو دہشت گردوں کے حوالے کیا جارہا ہے،نیو کراچی کی سیٹ سے بھی ایم کیو ایم کو جتوایا گیا،ایم کیو ایم کے یہ شہر حوالے کردیا گیا ہے ،میں اس بات کا اظہار کرتا ہوں پی ٹی آئی کو زیادہ ووٹ ملے ہیں ، ایم کیو ایم بھی اگر جائز طریقے سے جیتے تو ہم قبول کریں گے ۔

حافظ نعیم الرحمان کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ زبردستی ایم کیو ایم کو 25 سیٹیں دے دیں، میری سیٹ پر پی ایس 129 سے میرے ووٹ 26 ہزار ظاہر کیے گئے، یہ سیٹ پی ٹی آئی والے کا حق ہے،میں پی ٹی آئی کے آزاد امیدوار کے لیے چھوڑنے کا اعلان کرتا ہوں،میری یہ سیٹ الیکشن کمیشن کے منہ پر طمانچہ ہے۔

امیر جماعت اسلامی کراچی کا کہنا تھا کہ بلدیاتی الیکشن سے زیادہ ہمیں ووٹ ملے ہیں،مجھے اس میں کوئی تامل نہیں کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں کو بڑی تعداد میں ووٹ ملے،نووٹ ملے آزاد امیدوار اور جماعت اسلامی کو لیکن الیکشن کمیشن نے کالک ملی،یہ یہ سب کچھ ملک میں ہورہا اس کی کوئی حیثیت نہیں۔