پاک سوزو کی کمپنی نے بائیکس کی فروخت پر خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا

پاک سوزو کی کمپنی نے بائیکس کی فروخت پر خصوصی رعایت کا اعلان کر دیا
کیپشن: Suzuki Motorcycle Pakistan
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک: کئی مہینوں تک قیمتوں میں اضافے اور پیداوار میں کمی جیسے چیلنجوں کا سامنا کرنے کے بعد آٹو مینوفیکچررز اب اپنی فروخت کو بڑھانے کے لیے پرکشش آفرمتعارف کروا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق یاماہا کے نقش قدم پر چلتے ہوئے پاک سوزوکی نے بھی خصوصی پیشکش کا اعلان کیا ہے۔کمپنی کے مطابق جو صارفین PayPro کے ذریعے ادائیگی کرنے کا انتخاب کرتے ہیں وہ خصوصی رعایت کے اہل ہوں گے، اس میں 24 ماہ کی قسط کے پلان پر 25فیصدڈاؤن پیمنٹ اور زیرو فیصدمارک اپ شامل ہے۔

کمپنی کی جانب سے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ کی گئی جس میں کہا گیا کہ  "PayPro کے ذریعے اپنی بائیک کی قسطیں ادا کر کے خصوصی رعایت کے ساتھ شاندار آفر حاصل کریں اور 24 ماہ کے پلان پر 0% مارک اپ کے ساتھ 25% ڈاون پیمنٹ حاصل کریں۔"

مزید تفصیلات کے لیے، سوزوکی کے قریبی شوروم پر جائیں یا ان کی ویب سائٹ پر جائیں۔ چند ہفتے قبل یاماہا نےصارفین کے لئے ایک پرکشش انسٹالمنٹ کی پیشکش کا اعلان کیا تھا۔

Watch Live Public News