پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 9 کےلئےکمینٹری  پینل کا اعلان کردیا

پی سی بی نے پاکستان سپر لیگ 9 کےلئےکمینٹری  پینل کا اعلان کردیا
سورس: ویب ڈیسک

ویب ڈیسک:( محمد شکیل خان )   پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ 9 کیلئے کمینٹری پینل کا اعلان کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ایئن بشپ،مایئکل کلارک،ڈینی ماریسن،سائمن ڈول جیسے بڑے نام کمنٹری پینل میں شامل ہوں گے۔ پومی ایمبانگوا،مارک بُچر،ڈومینک کارک،مائیک ہیسمین بھی کمنٹری پینل میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ رمیز راجہ ،وقاریونس،عامر سہیل، بازید خان اور ثناء میر بھی پینل کا حصہ ہوں گے۔ سکندر بخت، طارق سعید،علی یونس، عروج ممتاز،مرینہ اقبال کمنٹری پینل میں شامل ہیں۔

 ایرن ہالینڈ اور زینب عباس  پریزینٹر کی فرائض سرانجام دیں گی۔

Watch Live Public News