اداکارہ ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع

اداکارہ ماہرہ خان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع
کیپشن: Mahira Khan
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کے بارے میں یہ خبریں گردش کرنے لگی ہیں کہ ان کے ہاں دوسرے بچے کی آمد متوقع ہے۔

بھارتی میڈیا نے اپنی رپورٹ میں ایک سوشل میڈیا صارف کی پوسٹ کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ماہرہ خان حاملہ ہونے کی وجہ سے او ٹی ٹی سیریز’جو بچے سنگ سمیٹ لو‘ سمیت دو بڑے پراجیکٹس سے دستبردار ہوگئی ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ماہرہ خان اور سلیم کریم کے ہاں بچے کی پیدائش رواں سال اگست یا ستمبر تک متوقع ہے۔تاہم اس جوڑے نے خود ابھی تک بھارتی میڈیا پر گردش کرتی ان خبروں کی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔

یاد رہے کہ ماہرہ خان نے گذشہ سال اکتوبر میں اپنے دیرینہ دوست سلیم کریم سے دوسری شادی کی ہے۔

اس سے قبل 2007ء میں ماہرہ خان نے علی عسکری سے شادی کی تھی اور 2009ء میں ان کے ہاں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی جس کا نام اذلان ہے۔

بعد ازاں، شادی کے 8 سال بعد 2015ء میں دونوں نے ایک دوسرے سے اپنی راہیں جدا کرلیں۔

Watch Live Public News