(ویب ڈیسک ) القسام بریگیڈ کے اسرائیلی فوجیوں پر حملے سے 10 صیہونی فوجی جہنم واصل ہوگئے۔
القسام بریگیڈ نے اسرائیلی فوجیوں پر مہلک حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ حماس کے عسکری ونگ کا کہنا ہے کہ اس کے جنگجوؤں نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں اباسان الکبیرہ میں "زیرہ ڈیسٹنس" سے دس فوجیوں پر حملہ کر کے ہلاک کر دیا ہے۔
ادھر غزہ کی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ غزہ پر اسرائیلی حملوں میں 28,340 فلسطینی شہید جبکہ 67,984 زخمی ہو چکے ہیں۔
ٹیلی گرام پر وزارت کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ میں اسرائیلی فورسز نے 164 افراد کو شہید اور 200 کو زخمی کیا۔