لاہور ( پبلک نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کی کہانی ختم ہو چکی، عوام عمران خان کے ساتھ ہیں۔ 2023 سے پہلے الیکشن کا خواب دیکھنے والے بس خواب ہی دیکھیں گے۔ گورنر پنجاب سے ملاقات کے لیے وزیراعلیٰ عثمان بزدار گورنر ہاؤس پہنچے۔ جہاں ہونے والے ملاقات کے دوران صوبے میں عوامی ترقی و خوشحالی کے لیے اقدامات کو مزید تیز کرنے پر اتفاق ہوا۔ گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے کہا کہ سیاسی مخالفین ہر معاملے پر پوائنٹ اسکورنگ نہ کریں، حکومت اور عمران خان کہیں نہیں جا رہے۔ مارچ 2022 اور مارچ 2023 بھی گزر جائے گا حکومت قائم رہے گی۔ چودھری محمد سرور نے انصاف کارڈ کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو سراہا۔