کے الیکٹرک صارفین کیلئے حکومتی رعایتی پیکیچ

کے الیکٹرک صارفین کیلئے حکومتی رعایتی پیکیچ
لاہور ( پبلک نیوز) نیپرا نے موسم سرما میں کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی۔ کے الیکٹرک کے گھریلو، کمرشل، جنرل صارفین کیلئے ریٹ 12.96 روپے فی یونٹ ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے رعایتی پیکچ کا فیصلہ وفاقی حکومت کو بھجوادیا۔ رعایتی پیکج کا اطلاق یکم نومبر 2021 سے 28 فروری 2022 تک ہوگا فیصلہ۔ گزشتہ سال کی نسبت زیادہ بجلی استعمال پر ریٹ 12.96 روپے فی یونٹ ہوگا۔ نئے بجلی صارفین کے لیے بھی زائد کھپت پر 12.96 روپے کا ریٹ نافذ ہوگا۔ رعایتی پیکچ کے تحت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق نہیں ہوگا۔ پیکچ کے تحت ماہانہ مثبت فیول ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔