کراچی ( پبلک نیوز) مسلم لیگ(ن )کے رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ میری ضمانت کے حکم پر تفصیلی فیصلہ آگیا ہے،ہائیکورٹ کے الفاظ میں واضح ہے کہ یہ تمام کیسز جھوٹے ہیں،آج حکومت کے لوگ صفائیاں پیش کررہے ہیں،3 سال سے کرپشن کا بتایا جارہا ہے، لیکن حقیقت میں سب جھوٹ ہے۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ایک ہفتے میں تین ججمنٹ آئی ہیں اس پڑھ لیں،نیب کا یہی رویہ رہا تو کوئی بھی یہاں کام نہیں کرے گا، نواز شریف کے خلاف ایک بھی کرپشن کا کیس نہیں بن سکا،آج ملک کے اندر بجلی کی کمی کیوں ہے اسکا زمہ دار کون ہے،پاکستان کی عوام آپکی نا اہلی کی وجہ سے بھگت رہے ہیں،نیب کا چئیرمن بتا دیں کہ وہ کس کا غلام ہے۔ انہوں نے کہا کہ چینی گندم کے معاملات میں کون ملوث ہے، قومی سلامتی کے معاملہ میں سب کی شرکت ضرورت تھی، اگر ہم آزاد کشمیر کا الیکشن بھی شفاف نہ کرواپائے تو پھر سب بیکار ہے، یہ بھی ایک سوال ہے کہ اس ملک میں الیکشن کون کرواتا ہے، جتنی جلدی الیکشن ہو بہتر ہے ، لیکن شفاف انتخابات ہونے چاہئیں۔