واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) امریکہ میں صحت کے تمام اداروں نے دنیا بھر کے عوام کیلئے پیغام جاری کرتے ہوئے یہ وضاحت کی ہے کہ کورونا کے نئے ویرینٹ ڈیلٹا سمیت دیگر تمام ویرینٹ سے کورونا ویکسینز محفوظ رکھنے کی صلاحیت رکھتی ہیں اور لوگ بالکل پریشان نہ ہوں ، تمام کورونا ویکسیینز وائرس سے بچانے کے قابل ہیں۔ امریکی صحت کے اداروں سنٹر فار ڈیزیز کنٹرول ، فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نےایک مشترکہ بیان جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں جن افراد کو عالمی وبا کی ویکسین کے دو ڈوز لگ چکے ہیں، وہ ڈیلٹا سمیت عالمی وبا کی تمام اقسام سے مکمل طور پر محفوظ ہیں اور انہیں پریشان ہونے کی قطعا ضرورت نہیں ہے ، ان تمام ویکسین لگوانے والوں کو کسی قسم کے بوسٹر شاٹ کی ضرورت نہیں ہے۔ بوسٹر شاٹ کورونا سے متاثر ہونے والوں کی طرف سے ویکسین کی تیسری خوراک لگوانے کو کہا جاتا ہے۔ دوسری طرف سے فائزر کمپنی کی طرف سے جاری کئے جانے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ جن افراد نے عالمی وبا کی ویکسین کی دو خوراکیں لگوا لی ہیں ، ان کو کم از کم چھ ماہ کے بعد بوسٹر شارٹ لگوانا چاہیے تاکہ ڈیلٹا جیسے ویرینٹ سے تحفظ حاصل ہو سکے ۔اس حوالے سے تحقیقات کا عمل جاری ہے اور اگر ایسی کوئی بات سامنے آئی تو اس سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔