کرپشن چارجز پر 2 وارڈنز معطل

کرپشن چارجز پر 2 وارڈنز معطل
لاہور ( پبلک نیوز) سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے 2 وارڈنز کو معطل کر دیا۔ ڈیوٹی آفیسر کینٹ حسن اور کینٹ لائسنسنگ بوتھ میں تعینات وارڈن شکیل کو معطل کیا گیا۔ ایس پی ہیڈ کوارٹرز کو دونوں اہلکاروں کے خلاف ریگولر انکوائری کا بھی حکم دے دیا گیا۔ انکوائری رپورٹ کی روشنی میں مزید محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ منتظر مہدی کا کہنا تھا کہ کرپشن ایک روپے کی ہو یا ایک لاکھ کی کسی صورت برداشت نہیں۔ لائسنسنگ دفاتر کے باہر ٹاؤٹس مافیا کا خاتمہ کر دیا گیا۔ رواں سال کے دوران 2 شہریوں کو فری لائسنسنگ فائلز فراہم کیں گئیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔