اسلام آباد ( پبلک نیوز) کورونا وائرس کے نئے کیسز رپورٹ، نئے کیس ڈیلٹا وائرس کے ہو سکتے ہیں، خطرے کی گھنٹی بج گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں رپورٹ ہونے والے کیسز ڈیلٹا وائرس کے ہو سکتے ہیں۔ وائرس کے کچھ کیس بنی گالہ اور جی الیون ٹو میں بھی رپورٹ ہوئے۔ راولپنڈی میں بھی ڈیلٹا کیس رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اسلام آباد کے دو تعلیمی اداروں کو بھی کورونا کیسز رپورٹ ہونے پہ سیل کیا گیا۔ رہائشی علاقوں میں بھی کورونا کے وار جاری ہیں۔ کھنہ، جی الیون، جی تھری، جی سیون اور سوہان گارڈن کی مختلف گلیاں سیل کر دی گئیں۔ کورونا کیسز سامنے آنے پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے متاثرہ گلیوں میں نقل و حرکت محدود کرنے کی ہدایات کر دی گئی ہیں۔