پی کے 22 ضمنی الیکشن: اے این پی کےمحمد نثار 11926 ووٹ لیکر کامیاب

پی کے 22 ضمنی الیکشن: اے این پی کےمحمد نثار 11926 ووٹ لیکر کامیاب
کیپشن: پی کے 22 ضمنی الیکشن: اے این پی کےمحمد نثار 11926 ووٹ لیکر کامیاب

ویب ڈیسک: خیبر پختونخوا کی صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ میں ضمنی الیکشن کا غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجہ سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جاری تمام 91 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتائج کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے امیدوار نثار باز 11 ہزار 926 ووٹ لے کر رکنِ اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔

دوسری جانب آزاد امید وار نجیب اللہ خان 10 ہزار 622 ووٹوں کے ساتھ دوسری اور جماعتِ اسلامی کے امیدوار عابد خان 10 ہزار 593 ووٹوں کے ساتھ تیسری پوزیشن پر رہے۔ سنی اتحادکونسل نے چوتھی پوزیشن پر قبضہ جما لیا۔

سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راحت اللہ صرف 7 پزار 146ووٹ لے سکے۔ یہ نشست آزاد رکن مبارک زیب نے خالی کی تھی۔

یاد رہے کہ اپریل کے دوران ہونے والے قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پر ضمنی انتخابات کے غیر حتمی نتائج میں مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی کی دو اور صوبائی اسمبلی کی 10 نشستوں پرکامیابی حاصل کی تھی۔

فروری میں عام انتخابات ہوئے تھے۔ بعد ازاں خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر اپریل کے اواخر میں انتخابات ہوئے۔ قومی اسمبلی کی 5 نشستوں میں سے مسلم لیگ (ن) نے 2، پی پی پی اور سنی اتحاد کونسل نے 1، 1 نشست حاصل کی تھی۔

Watch Live Public News