سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کےخلاف ریفرنس میں اہم پیشرفت 

سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کےخلاف ریفرنس میں اہم پیشرفت 
کیپشن: سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت دیگر کےخلاف ریفرنس میں اہم پیشرفت 

ویب ڈیسک: اینٹی کرپشن عدالت نے چنیوٹ مائنر اینڈ منرلز ریفرنس کیس کی  سماعت 26 نومبر تک ملتوی کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق چنیوٹ مائنر اینڈ منرلز ریفرنس کی سماعت اینٹی کرپشن عدالت نے باقاعدہ سماعت شروع کر دی۔ اینٹی کرپشن عدالت کے جج سردار  محمد اقبال ڈوگر نے کیس پر سماعت کی۔

 سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کیس احتساب عدالت سے اینٹی کرپشن عدالت بھیجا گیا۔

بعد ازاں عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 26 نومبر تک ملتوی کرنے کا حکم دے دیا۔

سابق صوبائی وزیر سبطین خان 

اینٹی کرپشن عدالت لاہور کےباہر سابق صوبائی وزیر سبطین خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اب ہمیں انصاف ملنا شروع ہوا ہے،میرٹ پر رلیف ڈیل نہیں ہے اسکو ڈیل کا نام نہ دیا جائے،عدالتوں سے انصاف ملنا شروع ہو گیا ہے،جہاں تک میری بات ہے یہ کیس ہی جھوٹا ہے،ہمارے بس میں ہو تو ہم کہیں گے اگلے پانچ منٹ میں بانی پی ٹی آئی رہا ہو جائیں،آئینی ترمیم جیسے بھی ہو گئی وہ تو ہو گئی،دن میں ہوئی یا رات میں ہوئی بس ہو گئی ،اسکا جواب انکو عوام دے گی۔

Watch Live Public News