کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کرنیوالے 2دہشت گرد گرفتار

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کرنیوالے 2دہشت گرد گرفتار

 ویب ڈیسک :کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے انسداد دہشت گردی فنانسنگ یونٹ نے کراچی میں ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کرنے والے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

سی ٹی ڈی نے کراچی کے علاقے جنجال گوٹھ میں کارروائی کی جس کے نتیجے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان ( ٹی ٹی پی) حافظ گل بہادر گروپ سے وابستہ 2 دہشت گرد گرفتار کر لیے گئے۔

 ڈی آئی جی سی ٹی ڈی آصف اعجاز کے مطابق ملزمان سوشل میڈیا کے ذریعے افغانستان میں ٹی ٹی پی رہنماؤں سے رابطے میں تھے اور کالعدم تنظیم کے لیے فنڈز اکٹھے کر رہے تھے۔

دونوں گرفتار دہشت گردوں کا تعلق وزیرستان سے ہے اور ان کی شناخت ابو اور یعقوب محسود کے نام سے ہوئی ہے۔ وہ حال ہی میں ایک فنڈنگ آپریشن کرنے کے لیے کراچی واپس آئے تھے ، ملزمان سے بھاری فنڈز ضبط کر لیے گئے ہیں۔

 دوسری جانب پولیس نے حسن خیل پشاور میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پشاور کے علاقے حسن خیل میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی۔

 پولیس حکام نے مزید کہا کہ آپریشن کے دوران سی ٹی ڈی کے دو پولیس اہلکار شہید اور ایک زخمی ہوا۔

Watch Live Public News