ویب ڈیسک:سابق اسپیکر اسد قیصر نے رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کو صبر و تحمل کا مشورہ دیدیا ،29 سال پارٹی میں رہے، کبھی صدر بنے کبھی ورکرز بن گئے ۔
سابق اسپیکر اسد قیصر نے پارٹی رکنیت معطل ہونے پر شیر افضل مروت کو مشورہ دیا نشیب و فراز آتے رہتے ہیں احتجاج وغیر نہ کرے، پارٹی پر آزمائش کا وقت ہے،باقی لوگ بھی ایسا غیر ذمہ دارانہ بیان نہ دیں کہ پارٹی اور بانی چئیرمین کے کاز کو نقصان پہنچے،ایسی بیان بازی نہ جائے کہ شکوک و شبہات جنم لیں ،شیر افضل مروت کو احتجاج نہیں کرنا چائیے ،وہ ڈسپلن کے تابع ر ہےتو اچھا وقت آجائے گا۔
واضح رہے کہ رکنیت معطل ہونے پر اپنے بیان میں شیر افضل مروت کا کہنا تھا پارٹی میں اختلافات معمول کا عمل ہیں، سپریم کورٹ کا فیصلہ صبح نو کی امید ہے، قانون کی حکمرانی کا راستہ بحال ہوتا نظر آرہا ہے،میرے خلاف کسی پی ٹی آئی رہنما نے سازش کی ہے تو پروا نہیں۔