اسلام آباد (پبلک نیوز) بجٹ سیشن کے دوران سیاسی گرما گرمی کے بعد وزیر اعظم عمران خان نے چھٹی لینے کا فیصلہ کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان 2 دن کی چھٹیاں گزارنے ٹھنڈے سیاحتی مقام نتھیا گلی پہنچ گئے۔ وزیر اعظم عمران خان نتھیا گلی کے پر فضا مقام پر گزشتہ رات پہنچے۔ موسم کی خرابی کے باعث اسلام آباد سے ایبٹ آباد ہیلی کاپٹر پر پہنچے۔ ایبٹ آباد سے وزیر اعظم براستہ سڑک نتھیا گلی گئے۔ وزیر اعظم عمران خان کا معاون عملہ اور سکیورٹی اسٹاف بھی نتھیا گلی میں ان کے ہمراہ ہے۔ وزیر اعظم عمران خان کل نتھیا گلی سے واپس اسلام آباد پہنچیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان بھی آج کل نتھیا گلی میں ہیں۔