’رواں برس غیر ملکیوں کو حج کی اجازت نہیں دی گئی‘

’رواں برس غیر ملکیوں کو حج کی اجازت نہیں دی گئی‘
ریاض (پبلک نیوز) سعودی عرب نے رواں برس غیر ملکیوں کو حج کی اجازت دینے سے متعلق اہم اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت حج وعمرہ کی جانب سے اس سال فریضہ حج کی ادائیگی اندرون ملک کے عازمین تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ 2021 کے حج کے لیے 60 ہزار عازمین کو اجازت ہو گی۔ سعودی عرب میں مقیم غیر ملکی و مقامی شہری حج کر سکیں گے۔سعودی وزارت حج و عمرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سعودی عرب میں مقیم مقامی و غیر ملکی شہریوں کو بھی مشروط اجازت دی گئی ہے۔ حج کی خواہش رکھنے والے افراد پر لازم ہے کہ وہ کسی لاعلاج مرض کے شکار نہ ہوں۔ وزارت حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ رواں برس حج کے لیے 18 سے 65 برس کی عمر کی حد رکھی گئی ہے۔ کوئی شخص حج کی خواہش رکھتا ہے تو مندرجہ بالا شرائط پوری کرنے کے ساتھ ساتھ کورونا ویکسی نیشن بھی مکمل کرانے کا پابند ہو گا۔وزارت حج و عمرہ کے مطابق عالمی وبا کورونا وائرس کی موجودہ صورتحال اور اس کی شامنے آنے والی نئی شکلوں کے سبب حج کو محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اس فیصلہ کے بعد غیر ملکیوں عازمین کو حج کی اجازت نہیں ہو گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔