ایف آئی اے کا مونس الہیٰ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ

ایف آئی اے کا مونس الہیٰ کیخلاف تحقیقات کا فیصلہ
اسلام آباد: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے ) نے مسلم لیگ ق کے ممبر قومی اسمبلی مونس الہٰی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پرویز الہٰی کے صاحبزادے اور مسلم لیگ ق کے ایم این اے مونس الہٰی کے خلاف تحقیقات کا فیصلہ کرلیا۔ مونس الہٰی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں تحقیقات کی جائیں گی۔ ذرائع کے مطابق مطابق وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کی جانب سےکافی شواہد جمع کیےگئے، مونس الہٰی اور ان کے خاندان کے لین دین کو چیک کیا گیا جس کے بعد حکومت کو آگاہ کیا گیا۔ ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ شواہد ملنے کے بعد مسلم لیگ (ق) کے رہنما مونس الہٰی کے خلاف تحقیقات مزید آگے بڑھائی جائیں گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت نے شواہد کی روشنی میں مونس الہٰی کےخلاف تحقیقات کا فیصلہ کیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔