پنجاب کا بجٹ اویس لغاری پیش کریں گے، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب کا بجٹ اویس لغاری پیش کریں گے، نوٹیفکیشن جاری
لاہور: وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق اویس لغاری صوبائی بجٹ پیش کریں گے، وزیر اعلی پنجاب حمزہ شہباز کی منظوری کے بعد چیف سیکرٹری نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے اویس لغاری کو بجٹ پیش کرنے کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ صوبائی وزیر خزانہ کے نہ ہونے پر اویس لغاری کو ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پنجاب کے 2850 ارب روپے کے بجٹ میں ترقیاتی پروگرام کیلئے 683 ارب سے زائد رکھنے کی تجویز ہے۔ جبکہ گھی، چینی اور آٹے پر سبسڈی کیلئے 200 ارب روپے مختص کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تعلیم کیلئے 56 ارب اور صحت کیلئے 173 ارب روپے جبکہ جنوبی پنجاب کیلئے 31 ارب 50 کروڑ روپے رکھے گئے ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔