کراچی : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے 30 نمائندوں نے جماعت اسلامی کے مئیر کے امیدوار حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کردیا۔ مئیر کراچی کے انتخاب کے معاملے میں نیا موڑ آگیا ہے، پی ٹی آئی کے 30 نمائندوں نے حافظ نعیم کو ووٹ نہ دینے کا اعلان کیا ہے۔30 ووٹ نہ ملنے کی صورت میں حافظ نعیم کیلئے مشکل بڑھ گئی۔ پاکستان تحریک انصاف کے ناراض بلدیاتی نمائندوں کا کہنا ہے کہ ووٹنگ کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔بلدیاتی نمائندوں کا موقف ہے کہ جماعت اسلامی موجودہ صورتحال کا فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہے۔ یاد رہے کہ کراچی میئر کیلئے انتخابات 15 جون کو ہوگا ، پیپلزپارٹی کے مرتضی وہاب اور جماعت اسلامی کے حافظ نعیم کے درمیان مقابلہ ہے۔ چند روز قبل پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) کے چیئرمین عمران خان سے جماعت اسلامی کے حافظ نعیم نے ملاقات کی تھی. جس کے بعد سابق وزیر اعظم نے حافظ نعیم کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور پارٹی کے منتخب ہونے والے چیئرمینز کو انہیں ووٹ دینے کی ہدایت کی تھی۔