(ویب ڈیسک ) بجٹ 2024-25 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں 20 سے 25 فیصد اضافے کا امکان ہے۔
وفاقی کابینہ کا اجلاس کچھ ہی دیر میں پارلیمنٹ ہاوس میں منعقد ہوگا۔جس میں وفاقی کابینہ وفاقی بجٹ 2024-25 کی منظوری دے گی۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ اجلاس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے پر بھی غور ہوگا، گریڈ ایک سے 16 تک ملازمین کی تنخواہ میں 25 فیصد اضافے کا امکان ہے جبکہ گریڈ 17 سے 22 تک کے سرکاری افسران کی کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ کا امکان ہے۔
وزیر خزانہ محمد اورنگزیب وفاقی بجٹ پر وفاقی کابینہ کو بریفنگ دیں گے۔