(ویب ڈیسک ) ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے بجٹ تقریر سے قبل کوئی ڈاکومنٹ اور تقریر کے مندرجات پبلک کرنے پر پابندی لگا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی جانب سے بجٹ تقریر سے قبل کوئی ڈاکومنٹ اور تقریر کے مندرجات پبلک کرنے پر پابندی لگا دی گئی ہے۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ وزیراعظم نے خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف کارروائی کی ہدایت بھی کی ہے۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نے مالی سال 2024-25 بجٹ کی منظوری دے دی ہے۔ کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانواں، صعنتوں کے لئے پیکج کی منظوری دے دی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ کے بجٹ تقریر میں شامل ہے۔