یونیورسٹی میں پرپوز کرنے پر سٹوڈنٹس فارغ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ

یونیورسٹی میں پرپوز کرنے پر سٹوڈنٹس فارغ، ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ
ویب ڈیسک: لاہور کی نجی یونیورسٹی میں کھلم کھلا پرپوز کرنے پر سٹوڈنٹس کو انتظامیہ کی جانب سے فارغ کر دیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ویڈیو سامنے آتے ہی ٹوئٹر پر ٹرینڈ بن گیا۔ یونیورسٹی نے فوری طور نوٹس لیتے ہوئے دونوں سٹوڈنٹس کو طلب کر لیا۔ طلبی کے باوجود ڈسپلنری کمیٹی کے سامنے حاضر نہ ہونے پر دونوں کو فارغ کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک لڑکی پھولوں کا گلدستہ لے کر لڑکے کو پرپوز کرتی ہے جس پر آس پاس موجود لڑکے لڑکیاں اپنے موبائل فونز سے ویڈیوز بناتے ہیں اور ان دونوں کی حوصلہ افزائی بھی کرتے ہیں۔ رجسٹرار کے دستخط پر مبنی نوٹی فکیشن بھی سوشل میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔