امریکا کا روس کیساتھ خصوصی تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان

امریکا کا روس کیساتھ خصوصی تجارتی تعلقات ختم کرنے کا اعلان
واشنگٹن : امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا اور اتحادی روس کیساتھ خصوصی تجارتی تعلقات ختم کردیں گے۔ غیر ملکی میڈٰیا کی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ امریکی صدر جوبائیڈن نے روس کیجانب سے یوکرین پر حملے کے بعد مزید سخت اقدامات کرتے ہوئے روسی سی فوڈ، شراب اور ہیروں پر پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی صدر نے کہا ہے کہ ان پابندیوں میں روسی معیشت کے کئی دستخطی شعبوں سے اشیا کو ہدف بنایا گیا ہے۔ جوبائیڈن نے مزید کہا کہ ہم روس کو عالمی سطح پر مزید تنہا کرنے اور پیوٹن پر اقتصادی دباؤ بڑھانے کی کوششوں کو جاری رکھے ہوئے ہیں۔ قبل ازیں امریکا نے روسی تیل اور گیس کی درآمدات پر پابندی لگادی تھی۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ روس پر پابندیوں کے اثرات طویل مدت تک ہوں گے جس سے روس کی درآمدات بھی متاثر ہوں گی۔ روسی گیس کمپنی کو قیمتیں بڑھانے نہیں دیا جائے گا، روس کی عالمی مارکیٹ تک رسائی کو ہدف بنایا جائے گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔