پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گرفتار

پی ٹی آئی کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج گرفتار
کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کے جنرل سیکرٹری ارسلان تاج کو علی الصبح گرفتار کر لیا گیا۔ واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی جس میں ارسلان تاج کے گھر کے باہر دو دو گاڑیوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں یہ بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ پولیس اہلکار پی ٹی آئی رہنما کو گرفتار کرکے کے لے جارہے ہیں۔ دوسری جانب سندھ اسمبلی کے رکن راجہ اظہر کے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ گھر میں نہ ہونے کے باعث گرفتاری سے محفوظ رہے۔ پولیس کی جانب سے چھاپے سے متعلق کوئی مؤقف سامنے نہیں آ سکا ہے۔ ترجمان پی ٹی آئی کراچی کا کہنا ہے کہ ارسلان تاج کو ان کی کراچی کے علاقے گلشنِ اقبال میں واقع رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ہے۔ ارسلان تاج کو سادہ لباس اہلکاروں نے گرفتار کیا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما فردوس شمیم نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں تین تھانوں میں جا چکا ہوں لیکن کہی بھی ارسلان تاج موجود نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ گلستان جوہر تھانے نے درخواست لینے سے بھی انکار کر دیا ہے۔ ارسلان تاج کے گھر والے اس وقت پریشان ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔