الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا

الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا
اسلام آباد: الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے قومی اسمبلی کے 37 حلقوں میں ضمنی انتخابات کا شیڈول معطل کردیا۔ الیکشن کمیشن نے 16اور19مارچ کو ہونے والے ضمنی انتخابات کاشیڈول معطل کردیا ہے۔اس حوالے سے الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی ) نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ اعلامیے کے مطابق خبیرپختونخوا کے 24،اسلام آباد کے 3جبکہ کوئٹہ کے 1 قومی اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول معطل کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ کراچی سے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں کا انتخابی شیڈول بھی معطل کیا گیا ہے۔ اعلی عدلیہ کی جانب سے استعفوں کی منظوری سے متعلق دارخوستوں سے متعلق سٹے آرڈز کے باعث ضمنی انتخابات ملتوی کیے گئے ہیں ۔ خیال رہے کہ الیکشن کمیشن نے 16اور19مارچ کو ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کر رکھا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔