غازی یونیورسٹی کےطلبہ و طالبات اور فیکلٹی کاملتان گیریژن کا دورہ

کیپشن: غازی یونیورسٹی کےطلبہ و طالبات اور فیکلٹی کاملتان گیریژن کا دورہ

پبلک نیوز: غازی یونیورسٹی کے طلبہ و طا لبات اور فیکلٹی نے ملتان گیریژن میں ایک دن پاک فوج کے ساتھ گزارا۔

تفصیلا ت کے مطابق طلباء نے یاد گارِ شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور وطن عزیز پر جان نچھاور کرنے والے بہادر سپوتوں کے بلند درجات کے لیے خصوصی دعا کی۔

طلباء کو پاک فوج کی ملک و قوم کے لیے دی گئی لازوال قربانیوں اور کسی بھی خطرے سے نمٹنے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

انہیں فوجی طرز زندگی اور روزمرہ کے معمول کے بارے میں بھی آگاہی فراہم کی گئی۔

طلبہ و طالبات نے فوجی سرگرمیوں کا عملی نمونہ بھی دیکھا جس سے وہ خوب محظوظ اور متاثر ہوئے۔طلباء کو اسالٹ کورس بھی دکھایا گیا۔ انہوں نے بکتربند گاڑیوں پر سیر بھی کی۔

طلباء کو ٹینک مینٹیننس اور موبائل ریمپ بنانے کی مشق دکھائی گئی۔ ان ایکٹوٹیز سے طلبہ و طالبات بہت متاثر ہوئے۔ 

اس دورے کا مقصد عوام اور فوج کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم بنانا ہے۔

طلباء کا کہنا تھا کہ ہمیں یہاں پر بہت سی ایکٹوٹیز دکھائی گئی ہیں۔ ہم نے عسکری ٹریننگ دیکھی اور پاک فوج کے وطن عزیز کے ساتھ جذبے نے ہمیں بہت متا ثر کیا۔ہم پاک فوج کی ٹریننگ اور تربیتی معیار کو خوب سراہتے ہیں۔ہماری پاک فوج کسی بھی دشمن کی فوج سے کم نہیں ہے اور وقت آنے پر ہماری حفاظت کر سکتی ہے۔

Watch Live Public News