پنجاب یونیورسٹی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کب ہوگا؟ تاریخ آگئی

پنجاب یونیورسٹی میں داخلے کیلئے انٹری ٹیسٹ کب ہوگا؟ تاریخ آگئی
کیپشن: When will be the entrance test for admission in Punjab University? The date has arrived

ویب ڈیسک: پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ کب ہوگا؟ تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔ جبکہ آن لائن رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ ہے۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی کے انڈرگریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کی آن لائن انٹری ٹیسٹ رجسٹریشن کی آج آخری تاریخ ہے۔

اس حوالے سے وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر خالد محمود کا کہنا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی نے داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ لازمی ہے۔ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے انٹری ٹیسٹ 9 جون کو متوقع ہے۔ انٹری ٹیسٹ کا انعقاد پاکستان کے تمام بڑے شہروں میں کیا جائے گا۔

ڈاکٹر خالد محمود نے کہا کہ پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے لئے 25 فیصد نمبر تحریری داخلہ امتحان کے لئے مختص ہیں۔ امیدوار اہلیت کے معیار اور دیگر تفصیلات کے لئے ویب سائٹ پر رجوع کریں۔ پنجاب یونیورسٹی تمام انڈرگریجوایٹ پروگرامز کے لئے 7 مختلف انٹری ٹیسٹ لے گی۔

Watch Live Public News