کراچی کے علاقے صدر میں دھماکا ،ایک شخص جاں بحق

کراچی کے علاقے صدر میں دھماکا ،ایک شخص جاں بحق
کراچی : کراچی کے علاقے صدر میں دھماکا ہوا ہے ، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا ہے اور متعدد افراد زخمی ہیں ۔ چھیپا ذرائع کے مطابق صدر یونائیڈڈ بیکری کے قریب دھماکے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں ، زخمی ہونے والے افراد کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ دھماکا اس قدر زوردار تھا کہ دور دور تک آواز سنائی دی گئی اور قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس ،رینجرز اور بی ڈی ایس کا عملہ جائے دھماکا پہنچ چکا ہے اور سرچنگ کا عمل جاری ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ دھماکے سے 6 گاڑیاں میں تباہ ہوگئی ہیں ۔ ڈائریکٹرجناح اسپتال ڈاکٹر شاہدرسول کا کہنا ہے کہ دھماکےمیں جاں بحق ایک شخص کی لاش لائی گئی ہے جب کہ اب تک8 زخمیوں کو لایا گیا ہے، بال بیرنگ سےزیادہ افرادزخمی ہیں۔ وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کراچی دھماکے کا نوٹس لے لیا ہے اور کمشنر کراچی اور ایڈیشنل آئی جی سے رپورٹ طلب کرلی ہے.وزیر اعلی سندھ نے پولیس اور رینجرز کو جائے دھماکا پہنچ کر مدد کرنے کی ہدایت بھی کی ہے.مراد علی شاہ نے جناح‌اور سول اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرنے کی بھی ہدایت کردی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔