عمران خان کا انتظامیہ کو روٹ کلیئر کرنے کیلئے 15 منٹ کا الٹی میٹم

عمران خان کا انتظامیہ کو روٹ کلیئر کرنے کیلئے 15 منٹ کا الٹی میٹم
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے انتظامیہ کو روٹ کلیئر کرنے کیلئے 15 منٹ کا الٹی میٹم دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ 15 منٹ میں روٹ کلیئر نہ ہوا تو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرونگا۔ عمران خان نے کارکنوں سے پرامن رہنے کی اپیل کردی۔ عمران خان نے کہا کہ اسلام آباد کے راستے کھولیں تا کہ ہم روانہ ہو سکیں۔ انہوں نے کارکنوں سے اپیل کی ہے کہ راستے کھلوانے کے لیے تعاون کریں، راستے کلیئر ہوں گے تو لاہور کے لیے روانہ ہو سکوں گا۔ سابق وزیر اعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ضمانت ملنے کے بعد 2 گھنٹے سے راستے کھلنے کا انتظار کر رہا ہوں۔ ادھر آئی جی اسلام آباد اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئے۔ عمران خان سے آئی جی اسلام آباد کی کمرہ عدالت میں ملاقات جاری ہے۔سابق وزیر اعظم کو سیکیورٹی کی موجودہ صورتحال سے متعلق آگاہ کیا جارہا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔