ملک بھر میں اسمارٹ فون سستے،قیمتوں میں 30 فیصد کمی کردی گئی

ملک بھر میں اسمارٹ فون سستے،قیمتوں میں 30 فیصد کمی کردی گئی
کیپشن: ملک بھر میں اسمارٹ فون سستے،قیمتوں میں 30 فیصد کمی کردی گئی

ویب ڈیسک: ملک بھرمیں اسمارٹ فونز سستے، مقامی کمپنیوں نے موبائل فون کی قیمتوں میں 20 سے 30 فیصد تک کمی کردی۔

تفصیلات کے مطابق مقامی سطح پر تیار ہونے ہونے والے فونز کی قیمتوں میں 3 سے 18 ہزار روپے کی کمی کردی گئی۔

ڈیلرز کا کہنا ہے درآمد شدہ فونز کی قدر وقیمت میں کمی کے باعث موبائل فونز کی قیمتیں کم ہوئیں۔

رپورٹ کے مطابق موبائل مارکیٹوں میں 1لاکھ روپے والا موبائل فون 65 ہزار روپے کا ہوگیا، 64 ہزار روپے لاگت والا موبائل 50 ہزار روپے، اور 50 ہزار روپے والا سمارٹ فون 35 سے 38 ہزار روپے کا ہوگیا۔

الیکٹرونک مارکیٹ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے رہنما رضوان عرفان کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں کمی سے مقامی موبائل فونز کی مانگ میں اضافہ ہوگا۔ پاکستان میں بننے والے موبائل پر نہ تو درآمد شدہ فونز کی طرح ڈالرز خرچ ہوتے ہیں اور نہ ہی کوئی ڈیوٹی دینی پڑتی ہے۔

موبائل فون صارفین کے پاس اب یہ آپشن موجود ہے کہ وہ درآمد شدہ فون کے علاوہ پاکستان میں مقامی سطح پر بننے والا سستا فون بھی خرید سکتے ہیں۔

Watch Live Public News