پاکستان پر قرضوں کا بوجھ کتنا ہے؟

پاکستان پر قرضوں کا بوجھ کتنا ہے؟

ویب ڈیسک: اگست 2021 تک پاکستان کا ملکی اور بیرونی قرضہ مجموعی طور پر 41,000 ارب روپے تھا جو جون 2018 میں 25,000 ارب تھا۔ وزارت خزانہ نے آج سینیٹ اجلاس میں اعداد و شمار جمع کرائے ہیں۔

پاکستان کے اندرونی قرضوں میں تین سال کے عرصے میں 10 ہزار ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ وزارت خزانہ نے اندرونی اور بیرونی قرضوں سے متعلق رپورٹ سینیٹ میں جمع کرادی جس کے مطابق جون 2018 میں ملک کا اندرونی قرضہ 16.4 ٹریلین روپے تھا جو اگست 2021 تک 26 ہزار ارب روپے سے تجاوز کر گیا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تین سالوں میں پاکستان کے بیرونی قرضوں میں 6500 ارب روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ جون 2018 میں بیرونی قرضہ 8500 ارب روپے تھا اور اگست 2021 تک اس میں 14000 ارب روپے کا اضافہ ہوا۔ وزارت نے مزید بتایا کہ جون 2018 میں پاکستان کا کل قرضہ 25 ہزار ارب روپے تھا۔

دوسری جانب پارلیمانی امور کے وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا کہ حکومت مالیاتی نظم و ضبط اور استحکام کو یقینی بنانے، معیشت کے استحکام اور ترقی کی رفتار تیز کرنے کے لیے ضروری اقدامات کر رہی ہے۔ سینیٹ میں وقفہ سوالات کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 2020-21 کے دوران قرض اور جی ڈی پی کے تناسب میں چار فیصد کمی ہوئی ہے اور حکومت کو توقع ہے کہ رواں مالی سال کے دوران یہ تناسب مزید دو سے تین فیصد تک کم ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔