واٹس ایپ کا نیا فیچر: بڑے گروپس کی چیٹ کو آٹومیٹ کیا جاسکے گا

واٹس ایپ کا نیا فیچر: بڑے گروپس کی چیٹ کو آٹومیٹ کیا جاسکے گا
واٹس ایپ میں بڑے گروپس کی چیٹ کو آٹو میوٹ کرنے کے فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔ واٹس ایپ میں صارفین کا ایک بہت بڑا مطالبہ پورا ہونے والا ہے اور ایک بہترین فیچر کو جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔ واٹس ایپ کی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے والے سائٹ WaBetaInfo کے مطابق واٹس ایپ میں بڑے گروپس کی چیٹ کو آٹو میوٹ کرنے کے فیچر پر کام کیا جارہا ہے۔ واٹس ایپس کے بڑے گروپس میں میسجز بھی بہت زیادہ بھیجے جاتے ہیں جس کی وجہ سے فون میں ہر وقت نوٹیفکیشن موصول ہوتے رہتے ہیں، نوٹیفکیشنز کی یہ بھرمار کچھ افراد کو پسند نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ واٹس ایپ اس نئے یچر پر کام کر رہا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ فیچر ابھی بیٹا ورژن میں کچھ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے، جس تحت 256 سے زیادہ افراد والے گروپ خودکار طور پر میوٹ ہوجائیں گے، یعنی گروپس میں میسجز تو آتے رہیں گے مگرفون پر نوٹیفکیشن موصول نہیں ہوں گے۔البتہ صارف نوٹیفکیشن کو ٹرن آن کرسکے گا۔ فی الحال واٹس ایپ میں صارفین کسی گروپ یا انفرادی چیٹ کو 8 گھنٹے، ایک ہفتے یا ہمیشہ کے لیے میوٹ کرسکتے ہیں۔لیکن یہ نیا فیچر آٹومیٹک کام کرے گا اور صارف کو خود کچھ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔