ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ انکی والدہ کو دے دی گئی

ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ انکی والدہ کو دے دی گئی
اسلام آباد: کینیا میں قتل ہونے والے سینیئر پاکستانی صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ انکی والدہ کے حوالےکردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے سینئر صحافی ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ انکی والدہ کو دی۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم کینیا حکام سے بھی شیئر کی گئی ہے۔ ارشد شریف کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے ہیں۔ دوسری جانب ارشد شریف کی تصاویر لیک ہونے کے معاملہ پر پمز ہسپتال کی جانب سے سات رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی، کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر ہسپتال ڈاکٹر خالد محسود کریں گے۔ کمیٹی میں میڈیکل ڈائیریکٹر ، چیرمین میڈیکل بورڈ ، میڈیکک بورڈ کے تمام ممبران شامل ہیں ، اس کے علاوہ کمیٹی میں ڈائریکٹر آئی ٹی پمز، میڈیکل بورڈ کے کیمرہ مین بھی شامل ہیں ۔ اس سے پہلے بھی پمز میں دو رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔ نئی تشکیل کمیٹی کا پہلا اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا گیا، تمام ممبران کو کمیٹی اجلاس میں پیش ہونے کی ہدایات کی گئی ہے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔