لیگی ایم پی اے  رانا ارشد کی  جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار

لیگی ایم پی اے  رانا ارشد کی  جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار
سورس: ویب ڈیسک

لاہور : ن لیگ ایم پی اے کی  جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا گیا۔ 

تفصیلات کت مطابق پی پی 133 ننکانہ صاحب سے ن لیگی امیدوار رانا ارشد کی کامیابی کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن معطل کر رکھا ہے۔

عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔ جسٹس شاہد کریم نے محمد عاطف کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اپیل منظور کر لی   عدالت نے رانا ارشد کا جیت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے دیا ۔

عوام کو کیلئے خوشخبری ، پٹرول کی قیمت میں بڑی کمی
 

درخواست میں الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا تھا۔ موقف کے مطابق فارم 45 کے مطابق 35 سو زائد ووٹوں سے کامیابی حاصل کی ، الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس دوبارہ گنتی کا حکم دیا ، دوبارہ گنتی میں رانا ارشد کو 25 سو سے زائد ووٹوں سے کامیاب قرار دیا گیا ۔

درخواست گزار کی کامیابی کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہوچکا تھا ۔ الیکشن کمیشن نے رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن خلاف قانون جاری کیا ۔ 

استدعا میں کہا گیا کہ عدالت رانا ارشد کی کامیابی کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے ۔ عدالت درخواست گزار کی بطور ایم پی اے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم دے۔

Watch Live Public News